سنن نسائي
كتاب قطع السارق -- کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
10. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 4942
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنِي قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْوَلِيدِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: كَانَتْ عَائِشَةُ تُحَدِّثُ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي الْمِجَنِّ أَوْ ثَمَنِهِ"، وَزَعَمَ أَنَّ عُرْوَةَ، قَالَ: الْمِجَنُّ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ صرف ڈھال یا اس کی قیمت میں کاٹا جائے گا۔ راوی عثمان بن ابی الولید بیان کرتے ہیں کہ عروہ نے کہا: ڈھال چار درہم کی ہوتی ہے۔ عثمان کہتے ہیں: میں نے سلیمان بن یسار کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے عمرہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے عائشہ کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہاتھ صرف چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ وحدیث سلیمان بن یسار انظر حدیث رقم: 4939 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4942  
´اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ صرف ڈھال یا اس کی قیمت میں کاٹا جائے گا۔‏‏‏‏ راوی عثمان بن ابی الولید بیان کرتے ہیں کہ عروہ نے کہا: ڈھال چار درہم کی ہوتی ہے۔ عثمان کہتے ہیں: میں نے سلیمان بن یسار کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے عمرہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے عائشہ کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4942]
اردو حاشہ:
چار درہم حضرت عروہ تابعی ہیں۔ ممکن ہے کہ ان کے دور میں ڈھال کی قیمت چار درہم ہو گئی ہو لیکن جس ڈھال میں رسول اللہ ﷺ نے ہاتھ کاٹا تھا وہ تین درہم کی تھی۔ قطع ید کے نصاب میں کافی اختلاف ہے۔ راجح بات یہ ہے کہ ربع دینار اصل نصاب ہے۔ جہاں تک دراہم یا ڈھال کا تعلق ہے تو اس کی قیمت حالات و ظروف کے بدلنے سے بدلتی رہتی ہے۔ رسول اکرم ﷺ کے دور میں ڈھال، تین درہم اور ربع دینار کی قیمت تقریبا برابر ہوتی تھی۔ دور حاضر میں ان کی قیمتوں میں کافی تفاوت ہے اس لیے اصل نصاب ربع دینار ہی ہے لہذا عصر حاضر میں اس کے مطابق قیمت لگائی جائے گی۔ ڈھال تین درہم کی ویلیو (Value) سے کم ہو یا زیادہ۔ واللہ أعلم
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4942   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2585  
´چور کی حد کا بیان۔`
1 ام المؤمینین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ اسی وقت کاٹا جائے گا جب (چرائی گئی چیز کی قیمت) چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ ہو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2585]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہﷺکے زمانے میں درہم دینار چلتے تھے۔
درہم چاندی کا سکہ تھا دینار سونے کا۔
ایک دیناربارہ درہم کے برابر سمجھا جاتا تھا اس لیے یہ دونوں حدیث ایک ہی مقدار کوظاہر کرتی ہیں۔

(2)
اگر چرائی ہوئی چیز کی قیمت مذکورہ بالا مقدار سے کم ہوتو چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائےگا تاہم دوسری سزا جرمانے یا پٹائی کی صورت میں دی جائے گئى۔

(3)
آج کل کاغذی سکوں کو سونے کا متبادل قرار دیا جاتا ہے اس لیے چوتھائی دینار (ایک ماشہ ایک رتی تقریباً ایک گرام سونا)
یا اتنی قیمت کی کوئی چیز چرائے جانے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جانی چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2585   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1445  
´کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار ۱؎ اور اس سے زیادہ کی چوری پر ہاتھ کاٹتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1445]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
موجودہ وزن کے اعتبار سے ایک دینار کا وزن تقریبا سوا چار گرام سونا ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1445   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4383  
´چور کا ہاتھ کتنے مال کی چوری میں کاٹا جائے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار یا اس سے زائد میں (چور کا ہاتھ) کاٹتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4383]
فوائد ومسائل:
قابل حد چوری کا نصاب چوتھائی دینار ہے۔
دینار کا وزن آج کل کے حساب سے (.254) گرام شمار کیا جاتا ہے، تو اس کا چوتھائی (1.06) گرام ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4383