سنن نسائي
كتاب الأشربة -- کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
23. بَابُ : تَحْرِيمِ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ
باب: نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5594
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَقُتَيْبَةُ , عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ"، قَالَ قُتَيْبَةُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 71 (الطہارة5 7) (242)، الأشربة 4 (5585)، صحیح مسلم/الوضوء 7 (201)، سنن ابی داود/الأشربة 5 (3682)، سنن الترمذی/الأشربة2(1863)، سنن ابن ماجہ/الأشربة9(3386)، موطا امام مالک/الأشربة 4 (9)، مسند احمد (6/36، 9، 190، 225)، سنن الدارمی/الأشربة 8 (2142)، ویأتي بأرقام: 5596، 5597 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5594  
´نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5594]
اردو حاشہ:
امام نسائی ؒ نے یہ حدیث دو استادوں: اسحاق بن ابراہیم اور قتیبہ سے بیان کی ہے۔ استاد اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جبکہ استاد قتبیہ کے الفاظ ہیں: عَنْ عَائِشَةَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ سبحان اللہ! محدثین کرام رحمہم اللہ نقل روایت میں کس درجہ محتاط تھے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5594