انس رضی الله عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے کوئی مسجد بنائی، چھوٹی ہو یا بڑی، اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 839) (ضعیف) (سند میں عبدالرحمن مولیٰ قیس مجہول، اور زیادالنمیری“ ضعیف ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (1 / 117) // ضعيف الجامع الصغير (5509) //
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 319
´مسجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔` انس رضی الله عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے کوئی مسجد بنائی، چھوٹی ہو یا بڑی، اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“[سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 319]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں عبدالرحمن مولیٰ قیس مجہول، اور زیاد النمیری ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 319