الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2114
´ولاء کا وارث کون ہو گا؟` عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولاء کا وارث وہی ہو گا جو مال کا وارث ہو گا۔“[سنن ترمذي/كتاب الفرائض/حدیث: 2114]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں ابن لھیعۃ ضعیف ہیں، اور کوئی شاہد نہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2114