الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3938
´یمن کی فضیلت کا بیان` انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اگر ہم ازدی (یعنی قبیلہ ازد کے) نہ ہوں تو ہم آدمی ہیں ہی نہیں ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3938]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی ہم مکمل انسان نہ ہوتے، انس رضی اللہ عنہ قبیلہ انصار کے تھے، اور سارے انصار قبیلہ ازد کے ہیں، اور یہ قبیلہ یمن سے حجاز آیا۔
نوٹ: تحفة الأحوذی: (4196/10/304) کے نسخے میں یہ حدیث ہے، اور مکتبۃ المعارف کے نسخے اور تحفۃ الأشراف میں یہ حدیث نہیں ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3938