موطا امام مالك رواية ابن القاسم
طہارت کے مسائل

شیر خوار بچے کا پیشاب
حدیث نمبر: 37
461- وبه: أنها قالت: أتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بصبي فبال على ثوبه، فدعا بماء فأتبعه إياه.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ کے کپڑوں پر پیشاب کر دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس (کپڑے) پر پانی ڈال دیا۔

تخریج الحدیث: «461- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 64/1 ح 137، ك 2 ب 30 ح 109) التمهيد 108/9، الاستذكار: 116 و أخرجه البخاري (222) من حديث مالك به.»