موطا امام مالك رواية ابن القاسم
وضو کا بیان

شرمگاہ چھونے سے وضو ضروری ہے
حدیث نمبر: 67
304- مالك عن عبد الله بن أبى بكر بن محمد بن عمرو ابن حزم انه سمع عروة بن الزبير يقول: دخلت على مروان بن الحكم فذكرنا ما يكون منه الوضوء، فقال مروان: من مس الذكر الوضوء، فقال عروة: ما علمت ذلك، فقال مروان: أخبرتني بسرة ابنة صفوان أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ”إذا مس أحدكم ذكره فليتوضأ.“
عروہ بن الزبیر (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ میں مروان بن الحکم (الاموی) کے پاس گیا تو ہم نے مذاکرہ کیا کہ کس چیز سے وضو (لازم) ہوتا ہے، تو مروان نے کہا: ذکر (آلہ تناسل) کو چھونے سے وضو (ضروری) ہے۔ عروہ نے کہا: مجھے اس کا علم نہیں ہے، تو مروان نے کہا: مجھے بسرہ بنت صفوان (رضی اللہ عنہا) نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی اپنے ذَکر کو چھوئے تو وضو کرے۔

تخریج الحدیث: «304- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 42/1 ح 88، ك 2 ب 15 ح 58) التمهيد 183/17، الاستذكار: 78، و أخرجه أبوداود (181) من حديث مالك، و النسائي (100/1 ح 163) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك به وسنده حسن وقواه ابن الملقن فى تحفة المحتاج (151/1 ح 25) وللحديث شواهد كثيرة وزاد فى الأصل هاهنا بعده: ”وسلم“!»