موطا امام مالك رواية ابن القاسم
جنازے کے مسائل

جس کے تین یا دو بچے فوت ہو جائیں، اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 240
94- مالك عن محمد بن أبى بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبيه عن أبى النضر السلمي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يموت لأحد من المسلمين ثلاثة من الولد فيحتسبهم إلا كانوا له جنة من النار.“ فقالت: امرأة عند رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله، أو اثنان. قال: ”أو اثنان.“
سیدنا ابوالنضر السمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مسلمانوں میں سے جس کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کرے اور اللہ سے اجر کی امید رکھے تو یہ بچے اس کے لئے جہنم سے ڈھال یعنی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ایک عورت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی، کہنے لگی: یا رسول اللہ! یا دو (بچے فوت ہو جائیں)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا دو (بچے فوت ہو جائیں تو وہ بھی جہنم سے ڈھال بن جاتے ہیں)۔

تخریج الحدیث: «94- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 235/1 ح 558، ك 16 ب 13 ح 39 وعنده ”عن ابي النضر“ وهوالصواب) التمهيد 86/13، 87، الاستذكار: 512، و أخرجه ابولقاسم الجوهري فى مسند الموطأ (245/262) من حديث مالك به، وللحديث شواهد عند البخاري (101) و مسلم (2633) وغيرهما والحديث بها صحيح»