موطا امام مالك رواية ابن القاسم
حج کے مسائل

عمرے کی فضیلت
حدیث نمبر: 339
432- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک عمرہ دوسرے عمرے تک (صغیرہ گناہوں کا) کفارہ ہوتا ہے اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «432- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 346/1 ح 783، ك 20 ب 21 ح 65) التمهيد 38/22، الاستذكار: 733، و أخرجه البخاري (1773) ومسلم (1349) من حديث مالك به.»