موطا امام مالك رواية ابن القاسم
لباس سے متعلق مسائل

ازار لٹکانے والوں کے لئے وعید
حدیث نمبر: 416
138- وبه: عن أبيه أنه قال: سألت أبا سعيد الخدري عن الإزار فقال: أنا أخبرك بعلم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ”إزرة المؤمن إلى أنصاف ساقيه، لا جناح عليه فيما بينه وبين الكعبين، ما أسفل من ذلك ففي النار“، قال ذلك ثلاث مرات ”لا ينظر الله يوم القيامة إلى من جر إزاره بطرا.“
العلاء کے والد (عبدالرحمٰن بن یعقوب) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ازار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے  فرمایا: میں تجھے علم کے ساتھ بتاتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مومن کا ازار آدھی پنڈلیوں تک ہوتا ہے، اس سے لے کر ٹخنوں تک کوئی حرج نہیں ہے، اس سے جو نیچے ہو گا تو وہ آگ میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی: جو شخص تکبر سے اپنا ازار گھسیٹے گا تو قیامت کے دن اللہ اسے (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔

تخریج الحدیث: «138- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 914/2، 915 ح 1764، ك 48 ب 5 ح 12) التمهيد 225/20، الاستذكار:1696، و أخرجه ابن حبان (الاحسان: 5423) من حديث مالك به و أبوداود (4093) من حديث العلاء به.»