موطا امام مالك رواية ابن القاسم
دیت، قصاص اور حد کے مسائل

اگر غیر شادی شدہ لونڈی زنا کرے تو اس کی سزا
حدیث نمبر: 535
55- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن الأمة إذا زنت ولم تحصن، فقال: إن زنت فاجلدوها، ثم إن زنت فاجلدوها، ثم إن زنت فاجلدوها، ثم بيعوها ولو بضفير.“ قال مالك: قال ابن شهاب: فلا أدري أبعد الثالثة أو الرابعة، والضفير: الحبل.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہما) روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لونڈی کے بارے میں پوچھا: گیا جو زنا کرے اور وہ محصنہ (شادی شدہ) نہ ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تواسے کوڑے لگاؤ، پھر اسے بیچ دو اگرچہ (اس کی قیمت) «ضيفر» (ایک رسی) ہی ہو۔ زہری نے کہا: مجھے معلوم نہیں ہے کہ آپ نے یہ بات تیسری دفعہ فرمائی یا چوتھی دفعہ؟ اور «ضيفر» رسی کو کہتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «55- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 826/2، ح 1606، ك 41، ب 3، ح 14) التمهيد 94/9، الاستذكار: 1534، و أخرجه البخاري (2154، 2153) من حديث مالك به ورواه مسلم (1704/33) من حديث الزهري به.»
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 535  
´زانیہ لونڈی کی سزا`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن الامة إذا زنت ولم تحصن، فقال: إن زنت فاجلدوها، ثم إن زنت فاجلدوها، ثم إن زنت فاجلدوها، ثم بيعوها ولو بضفير . . .»
. . . رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لونڈی کے بارے میں پوچھا: گیا جو زنا کرے اور وہ محصنہ (شادی شدہ) نہ ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر زنا کرے تواسے کوڑے لگاؤ، پھر اسے بیچ دو اگرچہ (اس کی قیمت) «ضيفر» (ایک رسی) ہی ہو . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 535]

تحقیق: صحیح، «وصرح ابن شهاب الزهري بالسماع عند الحميدي»

تخریج:
[واخرجه البخاري 2153، 2154، من حديث مالك به و رواه مسلم 33/1704، من حديث الزهري به]

تفقہ:
➊ لونڈی خواہ محصنہ (شادی شدہ) ہو یا غیر محصنہ اسے زنا کی حد لگائی جائے گی لیکن یاد رہے کہ لونڈیوں پر رجم کی سزا نہیں ہے بلکہ انہیں پچاس کوڑے لگائے جائیں گے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لونڈیوں کی زنا میں پچاس پچاس کوڑے لگوائے تھے۔ ديكهئے: [موطا امام مالك 827/2 ح16٠8 وسنده صحيح]
➋ اس پر اجماع ہے کہ زانیہ لونڈی کو آزاد زانیہ کی بہ نسبت آدھی سزا ملے گی یعنی اسے پچاس کوڑے لگائے جائیں گے۔ دیکھئے: [التمهيد 98/9]
➌ بعض علماء احصان سے مراد اسلام لیتے ہیں۔ دیکھئے: [التمهيد 102/9]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا «فإذا أحصن۔۔۔۔۔۔۔۔ إذا تزوجن» [مصنف ابن ابي شيبه 394/4 ح17574، وسنده صحيح، عنعنة هشيم عن حصين محمولة على السماع و صرح بالسماع عند ابن جرير فى تفسيره 16/5] لہٰذا یہاں «محصنه» کا معنی شادی شدہ ہی راجح ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 55   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4469  
´غیر شادی شدہ لونڈی زنا کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟`
ابوہریرہ اور زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ لونڈی جب زنا کرے اور وہ شادی شدہ نہ ہو (تو اس کا کیا حکم ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے پھر کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے پھر کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے بیچ دو، گو ایک رسی ہی کے عوض میں ہو۔‏‏‏‏ ابن شہاب زہری کہتے ہیں: مجھے اچھی طرح معلوم نہیں کہ یہ آپ نے تیسری بار میں فرمایا: یا چوتھی بار میں اور «ضفیر» کے معنی رسی کے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4469]
فوائد ومسائل:
غلام اور لونڈی کی حد آزاد کی حد سے آدھی ہوتی ہے، یعنی پچاس کوڑےاور درے۔
ارشادباری تعالیٰ ہے: (فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ) (النساء: 25) اگر یہ لانڈیاں فحش کاری کریں توان پر آزاد عورتوں کی سزا کا نصٖف ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4469