موطا امام مالك رواية ابن القاسم
قسم کا بیان

جھوٹی قسم کھانے کی وعید
حدیث نمبر: 542
140- مالك عن العلاء بن عبد الرحمن عن معبد بن كعب السلمي عن أخيه عبد الله بن كعب بن مالك عن أبى أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من اقتطع حق مسلم بيمينه حرم الله عليه الجنة وأوجب له النار.“ قالوا: وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله؟! قال: ”وإن كان قضيبا من أراك.“ قالها ثلاثا._x005F_x000D_كمل حديث العلاء وهو تسعة أحاديث.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنی (جھوٹی) قسم کے ساتھ کسی مسلمان کا حق کاٹ (کر قبضہ کر) لے تو اللہ نے اس شخص پر جنت حرام اور (دوزخ کی) آگ واجب کر دی ہے۔ لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! اگرچہ تھوڑی سی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ «اراك» (مسوا ک والے درخت) کی ایک ٹہنی ہی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین دفعہ فرمائی۔، علاء (بن عبدالرحمٰن) کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہو گئیں اور یہ نو (9) حدیثیں ہیں۔

تخریج الحدیث: «140- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 727/2 ح 1473، ك 36 ب 8 ح 11) التمهيد 263/20، الاستذكار: 1396، و أخرجه أحمد (456/5 ح 24723) من حديث مالك، ومسلم (137/218)، (ترقيم دارالسلام: 353) من حديث العلاء به.»