موطا امام مالك رواية ابن القاسم
زہد سے متعلق مسائل

جس سے اللہ تعالیٰ محبت کرے
حدیث نمبر: 610
446- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إذا أحب الله العبد قال: يا جبريل، قد أحببت فلانا فأحبه، فيحبه جبريل، ثم ينادي فى أهل السماء: ألا، إن الله قد أحب فلانا فأحبوه، فيحبه أهل السماء، ثم يوضع له القبول فى الأرض. وإذا أبغض العبد“ قال مالك: لا أحسبه إلا قال فى البغض مثل ذلك.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو کہتا ہے: اے جبریل! میں فلاں سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو تو جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرتے ہیں پھر وہ آسمان والوں میں منادی کرتے ہیں کہ سنو! بے شک اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو تو آسمان والے اس شخص سے محبت کرتے ہیں پھر اسے زمین میں (اہل ایمان کے نزدیک) مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ اور جب (اللہ) کسی شخص سے بغض کرتا ہے تو۔۔۔ امام مالک نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ اسی طرح کی بات بغض کے بارے میں بھی ہے۔ یعنی اللہ اس سے بغض کرتا ہے۔

تخریج الحدیث: «446- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 953/2 ح 1842، ك 51 ب 5 ح 15) التمهيد 237/21، الاستذكار: 1778، و أخرجه مسلم (2637/157) من حديث مالك به ورواه البخاري (7485) من حديث ابي صالح به.»