موطا امام مالك رواية ابن القاسم
چند متفرق مسائل

بعض تقاریر جادو جیسا اثر رکھتی ہیں
حدیث نمبر: 652
164- مالك عن زيد بن أسلم عن عبد الله بن عمر قال: قدم رجلان من المشرق فخطبا فعجب الناس لبيانهما، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن من البيان لسحرا، أو إن من بعض البيان لسحرا.“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مشرق کی طرف سے دو آدمی آئے تو انہوں نے خطبہ دیا۔ لوگوں کو ان کے بیان پر تعجب ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض بیان (خطبے و تقاریر) جادو ہوتا ہے۔

تخریج الحدیث: «164- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 986/2 ح 1916، ك 56 ب 3 ح 7 وعنده: لسحر) التمهيد 169/5، الاستذكار:1852، و أخرجه البخاري (5767) من حديث مالك به.»
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 652  
´بعض تقریریں بھی جادو بھری ہوتی ہیں`
«. . . عن عبد الله بن عمر قال: قدم رجلان من المشرق فخطبا فعجب الناس لبيانهما، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من البيان لسحرا، او إن من بعض البيان لسحرا . . .»
. . . سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مشرق کی طرف سے دو آدمی آئے تو انہوں نے خطبہ دیا۔ لوگوں کو ان کے بیان پر تعجب ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض بیان (خطبے و تقاریر) جادو ہوتا ہے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 652]

تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5767، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ بعض ایسے خطیب ہوتے ہیں جن کے بیان میں جادو جیسی تاثیر ہوتی ہے۔ لوگ ان کے خطبوں سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے خطباء کو چاہئے کہ وہ موضوع و بے اصل روایات بیان کرنے کے بجائے قرآن مجید، صحیح احادیث اور صحیح آثار بیان کریں۔
➋ زید بن اسلم پر تدلیس کا الزام غلط ہے اور وہ تدلیس سے بری ہیں۔ دیکھئے میری کتاب [الفتح المبين فى تحقيقي طبقات المدلسين، ص 22]
➌ اگر کوئی خاص پروگرام ہو تو دو یا زیادہ اشخاص بھی تقریر کر سکتے ہیں۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 164