صحيفه همام بن منبه
متفرق -- متفرق

سیدنا ایوب علیہ السلام پر سونے کی ٹڈیوں کی برکھا
حدیث نمبر: 47
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، خَرَّ عَلَيْهِ رِجْلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أَيُّوبُ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ، قَالَ: فَنَادَاهُ رَبُّهُ: يَا أَيُّوبُ، أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَى؟ قَالَ: بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ لا غِنًى لِي عَنْ بَرَكَتِكَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مرتبہ ایوب علیہ السلام (اپنے غسل خانہ میں) برہنہ غسل کر رہے تھے کہ (اچانک) ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں تو آپ علیہ السلام نے اسے اپنے کپڑوں میں سمیٹنا شروع کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر ایوب علیہ السلام کو اس کے رب تعالیٰ نے آواز دی کہ اے ایوب! کیا ہم نے تمہیں اس چیز سے بے نیاز نہیں کیا، جسے تیری آنکھیں دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! کیوں نہیں؟ لیکن تیری برکت کے سوا مجھے کچھ کافی نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الغسل، باب من اغتسل عريانًا، رقم: 279، حدثنا إسحٰق بن نصر: حدثنا عبدالرزاق: عن معمر عن همام بن منبه عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم قال....، وكتاب الأنبياء، باب قول الله تعالٰى ﴿وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ﴾، رقم: 3391، حدثنا عبدالله بن محمد الجعفي....، وكتاب التوحيد، باب قول الله تعالٰى ﴿يُرِيدُونَ أَنْ يُّبَدِّلُوا كَلَامَ اللَّهِ﴾، رقم: 7493، عن عبدالله بن محمد.... - مسند أحمد: 57/16، رقم: 47/8144 - شرح السنة: 706/8، باب الكسب وطلب الحلال، وقال: هذا حديث صحيح.»