صحيفه همام بن منبه
متفرق -- متفرق

ایک نیکی کا سات سو گناہ تک بڑھنا
حدیث نمبر: 104
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَحْسَنَ أَحَدُكُمْ إِسْلامَهُ، فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ، وَكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِمِثْلِهَا حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلام کو (نیکی و اطاعت سے) اچھا بناتا ہے تو اس کی ہر نیکی جس پر وہ عمل پیرا ہوتا ہے، دس سے لے کر سات سو گنا تک لکھی جاتی ہے اور اس کا ہر گناہ جس پر وہ عمل میں لاتا ہے اس گناہ کی مثل (یعنی صرف ایک گناہ) لکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے جا ملتا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الإيمان، باب حسن اسلام المرء، رقم: 42، حدثنا إسحاق بن منصور: قال أخبرنا عبدالرزاق قال: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إذا هم العبد بحسنة كتبت وإذا هم بسيئة لم تكتب، رقم:129/205، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - مسند أحمد: 93/16، رقم:108/8201 - شرح السنة، كتاب الرقاق، باب ثواب من عمل حسنة أوهم بها، رقم: 4148.»