صحيفه همام بن منبه
متفرق -- متفرق

ترک گناہ پر نیکی کا ثواب
حدیث نمبر: 106
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَتِ الْمَلائِكَةُ: يَا رَبُّ، ذَاكَ عَبْدٌ يُرِيدُ أَنْ يَعْمَلَ سَيِّئَةً وَهُوَ أَبْصَرُ بِهِ، فَقَالَ: ارْقُبُوهُ، فَإِنْ عَمِلَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ بِمِثْلِهَا، وَإِنْ تَرَكَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ حَسَنَةً، إِنَّمَا تَرَكَهَا مِنْ جَرَّايَ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے عرض کرتے ہیں: اے رب! تیرا (فلاں) بندہ برائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ کو اس بات کا اچھی طرح علم ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس کی نگرانی رکھو، اگر وہ برائی کا ارتکاب کر لے تو اس کے لیے ایک برائی لکھ دو، اور اگر اسے ترک کر دے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو، کیونکہ اس بندے نے میرے ڈر سے (یہ) برائی ترک کی ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالٰى: ﴿يريدون أن يبدلوا كلم الله﴾، رقم: 6491، 7501 - صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إذا هم العبد بحسنة كتبت وإذا هم بسئية لم تكتب، رقم: 129/205، وحدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - مسند أحمد: 95/16، رقم: 110/8203 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب الرخص والشدائد: 287/11 - شرح السنة: باب ثواب من عمل حسنة أوهم بها، رقم: 4148.»
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3073  
´سورۃ الانعام سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور اس کا فرمان برحق (و درست) ہے: جب میرا بندہ کسی نیکی کا قصد و ارادہ کرے، تو (میرے فرشتو!) اس کے لیے نیکی لکھ لو، اور اگر وہ اس بھلے کام کو کر گزرے تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھ لو، اور جب وہ کسی برے کام کا ارادہ کرے تو کچھ نہ لکھو، اور اگر وہ برے کام کو کر ڈالے تو صرف ایک گناہ لکھو، پھر اگر وہ اسے چھوڑ دے (کبھی راوی نے یہ کہا) اور کبھی یہ کہا (دوبارہ) اس گناہ کا ارتکاب نہ کرے) تو اس کے لیے اس پر بھی ایک نیکی لکھ لو، پھر آپ نے آیت «من ج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3073]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جس نے نیک کام کیا ہوگا اس کو دس گنا ثواب ملے گا،
اور جس نے برائی کی ہوگی اس کو اسی قدر سزا ملے گی۔
اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا (الأنعام: 160)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3073