صحيفه همام بن منبه
متفرق -- متفرق

اچھا غلام کون ہے
حدیث نمبر: 119
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نِعِمَّا لِلْمَمْلُوكِ أَنْ يَتَوَفَّاهُ اللَّهُ بِحُسْنِ طَاعَةَ رَبِّهِ وَطَاعَةَ سَيِّدِهِ، نِعِمَّا لَهُ، نِعِمَّا لَهُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہی خوب ہے وہ غلام جسے اللہ اپنے رب اور اپنے سردار کی احسن طریقے سے اطاعت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت کرے، یہ اس کے لیے بہت ہی خوب ہے، یہ اس کے لیے بہت ہی خوب ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب العتق، باب العبد إذا أحسن عبادة ربه ونصح سيده، رقم: 2546، 2547، 2548، 2550 - صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب ثواب العبد وأجره إذا نصح سيده وأحسن عبادة الله، رقم: 1667/46، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - مسند أحمد: 100/16، رقم: 123/8216 - سنن الكبرىٰ، كتاب النفقات، باب فضل المملوك إذا نصح: 12/8، 13 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب الآبق من سيده: 347/11، 367 - شرح السنة، باب ثواب المملوك إذا نصح لسيده، رقم: 2408.»
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1985  
´نیک سیرت غلام کی فضیلت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے لیے کیا ہی اچھا ہے کہ اپنے رب کی اطاعت کریں اور اپنے مالک کا حق ادا کریں، آپ کے اس فرمان کا مطلب لونڈی و غلام سے تھا ۱؎۔ کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1985]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
گویا وہ غلام اور لونڈی جو رب العالمین کی عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے مالک کے جملہ حقوق کو اچھی طرح سے ادا کریں ان کے لیے دوگنا ثواب ہے،
ایک رب کی عبادت کا دوسرا مالک کا حق اداکرنے کا۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1985