صحيفه همام بن منبه
متفرق -- متفرق

سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کی طرف اشارہ
حدیث نمبر: 125
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُ أَنِّي أَنْزِعُ عَلَى حَوْضٍ أَسْقِي النَّاسَ، فَأَتَانِي أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ الدَّلْوَ مِنْ يَدِي لِيُرِيحَنِي، فَنَزَعَ دَلْوَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، قَالَ: فَأَتَانِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَأَخَذَهَا مِنْهُ، فَلَمْ يَنْزِعْ رَجُلٌ نَزْعَهُ حَتَّى وَلَّى النَّاسُ وَالْحَوْضُ يَنْفَجِرُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرتبہ میں سو رہا تھا، میں نے خواب دیکھا کہ میں حوض سے پانی کھینچ کر لوگوں کو پلا رہا ہوں، پھر ابو بکر میرے پاس آئے اور مجھے راحت پہنچانے کے لیے میرے ہاتھ سے ڈول لے لیا، اور دو ڈول پانی نکالا، اور ان کے پانی نکالنے میں کمزوری تھی۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میرے پاس عمر بن خطاب آئے اور وہ ڈول ان سے لے لیا اور ان کے پانی نکالنے میں ان جیسا کوئی دوسرا آدمی ڈول نہ نکال سکا، حتیٰ کہ لوگ سیراب ہو کر چلے گئے اور حوض لبالب بہہ رہا تھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التعبير، باب الاستراحة فى المنام، رقم: 7022، حدثنا إسحاق بن إبراهيم: حدثنا عبدالرزاق عن معمر، عن همام: انه سمع أبا هريرة رضى الله عنه يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - صحيح مسلم، كتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل عمر رضي الله عنه، رقم: 19، 18، 2392/17 - مسند أحمد: 103/16، رقم: 129/8222 - شرح السنة، كتاب فضائل الصحابة، باب فى فضائل عمر بن خطاب رضي الله عنه، رقم: 3882 - مشكوٰة المصابيح، رقم: 6040، 6041.»