شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -- رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا
حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَبْعَةً، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ، حَسَنَ الْجِسْمِ، وَكَانَ شَعْرُهُ لَيْسَ بِجَعْدٍ وَلَا سَبْطٍ أَسْمَرَ اللَّوْنِ، إِذَا مَشَى يَتَكَفَّأُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے نہ ہی بہت لمبے تھے اور نہ بہت پست قامت، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بہت زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک گندمی تھا۔ جب آپ چلتے تو طاقت سے چلتے اور دائیں بائیں مائل ہو جاتے۔

تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1754، وقال: حسن صحيح غريب من حديث حميد)، المستدرك للحاكم (‏‏‏‏280/4، 281 ح 7750) مختصرا.»