حمید بن عبدالرحمن صحابہ میں سے ایک مرد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ناغہ کر کے کنگھی فرمایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سندہ ضعیف» : اس روایت کی سند اس وجہ سے ضعیف ہے کہ اس کے راوی ابوخالد یزید بن عبدالرحمٰن الدالانی مدلس تھے اور یہ روایت «عن» سے ہے۔ دالانی کی تدلیس کے لیے دیکھئیے طبقات المدلسین [بتحقيقي3/113 بطقه ثالثه]