سماک بن حرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک میں بڑھاپا تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک میں مانگ نکالنے کی جگہ میں چند بالوں کے علاوہ کوئی جگہ کوئی بڑھاپا نہیں تھا، جب تیل لگاتے تو وہ تیل انہیں اوجھل کر دیتا۔
تخریج الحدیث: «سندہ صحیح» : «صحيح مسلم (2344)، نيز ديكهئيے حديث سابق:39»