شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -- رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کے خضاب کا بیان

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگے ہوئے بال مبارک
حدیث نمبر: 48
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «رَأَيْتُ شَعْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْضُوبًا»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک دیکھے جو کے رنگے ہوئے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحيح» :
امام حمید الطویل رحمہ اللہ کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے معنعن روایت بھی صحیح ہوتی ہے، کیونکہ وہ (صرف) ثابت البنانی (ثقہ) کے واسطے سے ہی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے تدلیس کرتے تھے۔