شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -- رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کے خضاب کا بیان

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگے ہوئے بال مبارک
حدیث نمبر: 49
قَالَ حَمَّادٌ: وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: «رَأَيْتُ شَعْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَخْضُوبًا»
حماد کہتے ہیں ہمیں عبداللہ بن محمد بن عقیل نے بتایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگے ہوئے بال مبارک سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس دیکھے۔

تخریج الحدیث: «صحيح» :
اس روایت کا راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل صحابی نہیں ہے، بلکہ جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف راوی ہے۔
دیکھئیے: انوار الصحیفہ (ص17، ابوداود: 128)
یاد رہے کہ عبداللہ بن محمد بن عقیل کے دادا سیدنا عقیل بن ابی طالب صحابی تھے۔ سابقہ حدیث (48) اس روایت کا صحیح شاہد ہے۔ «والله اعلم»