شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ -- رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کا دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا

انگوٹھی کا نگینہ کہاں ہو
حدیث نمبر: 100
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ، وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ، وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَنَهَى أَنْ يَنْقُشَ أَحَدٌ عَلَيْهِ» وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا ہوا تھا، اس پر محمد رسول اللہ کندہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کی عبارت کندہ کرنے پر سب کو منع فرما دیا۔ اور یہ وہی انگوٹھی تھی جو سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ سے بئر اریس میں گر گئی تھی۔

تخریج الحدیث: «صحيح» :
«‏‏‏‏صحيح مسلم (2091، دارالسلام:5477)» نیز دیکھئے حدیث سابق: 93