شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْرِ -- رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کا اشعار کہنے کا انداز

عرب شعراء میں سے کس کا شعر سب سے اچھا ہے
حدیث نمبر: 247
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَشْعَرُ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَتْ بِهَا الْعَرَبُ كَلِمَةُ لَبِيدٍ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے اچھا شعر جو عرب لوگوں کی زبان پر ادا ہوا وہ لبید کا یہ کلام ہے: «الا كل شيء ما خلا الله باطل» خبر دار! اللہ تعالیٰ کے علادہ ہر چیز باطل (فانی) ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح» ‏‏‏‏ :
دیکھئے حدیث سابق: 241