شمائل ترمذي
بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى -- رسول+اللہ صلی+اللہ+علیہ+وسلم کی نماز ضحیٰ ( چاشت ) کا بیان

سفر سے واپسی پر نماز چاشت
حدیث نمبر: 290
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: «لَا إِلَا أَنْ يَجِيءَ مِنْ مَغِيبِهِ»
عبداللّٰہ بن شقیق کہتے ہیں: میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: جب سفر سے واپس آتے تو پڑھتے تھے ورنہ نہیں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنده صحيح» ‏‏‏‏ :
«صحيح مسلم (717)»