سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

دوران عبادت عابد کی کیفیت
حدیث نمبر: 106
-" اعبد الله كأنك تراه، وكن في الدنيا كأنك غريب أو عابر سبيل".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے جسم کا ایک حصہ پکڑا اور فرمایا: اللہ کی عبادت کرو، گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اور دنیا میں اس طرح ہو جاؤ گویا کہ تم اجنبی یا مسافر ہو۔