سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

صبر و سماحت بھی ایمان میں سے ہیں
حدیث نمبر: 116
-" الإيمان الصبر والسماحة".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان تو صبر کرنے اور عفو درگزر کرنے کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 116M
-" الحياء من الإيمان، وأحيا أمتي عثمان".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حیا، ایمان کا حصہ ہے اور میری امت میں سب سے زیادہ حیا کرنے والا عثمان ہے۔