سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

اللہ تعالیٰ کے لئے دوستی و دشمنی رکھنا ایمان کا مضبوط کڑا ہے
حدیث نمبر: 118
-" أوثق عري الإيمان الموالاة في الله والمعاداة في الله والحب في الله والبغض في الله".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ایمان کا کون سا کڑا (یعنی نیک عمل) زیادہ مظبوط ہے؟ انھوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے لئے دوستی کرنا، اللہ کے لئے دشنی کرنا، اللہ کے لئے محبت کرنا اور اللہ کے لئے بغض رکھنا۔