سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

اسلام، جہاد اور ہجرت کی اقسام
حدیث نمبر: 120
-" أفضل المؤمنين إسلاما من سلم المسلمون من لسانه ويده وأفضل الجهاد من جاهد نفسه في ذات الله وأفضل المهاجرين من جاهد لنفسه وهواه في ذات الله".
علا بن زیاد کہتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: اسلام کے لحاظ سے کون سے مومن افضل ہیں؟ انھوں نے کہا: اسلام کے لحاظ سے افضل مومن وہ ہیں جن کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہتے ہیں۔ اللہ تعالی کی ذات کے لئے اپنے نفس سے جہاد کرنا افضل جہاد ہے اور اللہ تعالی کی ذات کی خاطر اپنے نفس اور خواہش کا مقابلہ کرنا افضل ہجرت ہے۔ اس نے کہا: اے عبداللہ بن عمر! یہ باتیں آپ کی ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائیں ہیں۔