سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

کامیابی کا راز
حدیث نمبر: 122
-" أفلح من هدي إلى الإسلام وكان عيشه كفافا وقنع به".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: وہ آدمی کامیاب ہو گیا جسے اسلام کی طرف ہدایت نصیب ہو گئی ہو، اس کی گزر بسر سامان برابر برابر ہو اور وہ اس پر قناعت کرنے والا ہو۔