سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ دجال کے شر سے محفوظ ہیں
حدیث نمبر: 152
- (إن الدجال يطوي الأرض كلها إلا مكة والمدينة، فيأتي المدينة فيجد بكل نقب من أنقابها صفوفاً من الملائكة، فيأتي سبخة الجرف، فيضرب رواقه، ثم ترجف المدينة ثلاث رجفات، فيخرج إليه كل منافق ومنافقة).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک دجال مکہ اور مدینہ کے علاوہ ساری زمین پر گھومے گا، جب مدینہ کی طرف آنا چاہے گا تو اسے (اس کی طرف جانے والے) ہر راستے پر فرشتوں کی صفیں نظر آئیں گی، وہ سبختہ الجرف مقام (یا جرف کی شوریلی زمین) پر آئے گا اور اس کے سامنے والے حصے پر پڑاؤ ڈالے گا۔ پھر مدینہ زور زور سے تین دفعہ ہلے گا اور ہر منافق مرد اور عورت اس کے پاس چلا جائے گا۔