سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

عزل کی تعریف اور حکم
حدیث نمبر: 153
-" إن ما قدر في الرحم سيكون".
سیدنا ابوسعید زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا: میری بیوی ابھی تک دودھ پلا رہی ہے میں نہیں چاہتا کہ وہ حاملہ ہو، (تو ایسی صورت میں عزل کر سکتا ہوں)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچہ دانی کے بارے میں تقدیر میں جو فیصلہ ہو چکا ہے، وہ ہو کر رہے گا۔