سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

کیا تعویذ لٹکانا شرک ہے؟
حدیث نمبر: 155
-" إن الرقى والتمائم والتولة شرك".
قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کے پاس گئے اور دیکھا کہ ان کی بیوی نے خسرہ بیماری کی وجہ سے تعویذ لٹکا رکھا تھا۔ انھوں نے اسے بڑی سختی سے کاٹ دیا اور کہا: عبداللہ کی آل و اولاد شرک سے غنی ہے۔ پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جھاڑ پھونک، تعویذات اور حُب کے اعمال سب شرک ہیں۔