سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

نظر لگنا برحق ہے
حدیث نمبر: 163
-" لو كان شيء سابق القدر لسبقته العين".
عبید بن رفاقی سرقی کہتے ہیں: سیدہ اسما بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! جعفر کی اولاد کو بہت جلد نظر بد لگ جاتی ہے، کیا میں ان کو دم کر دیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کیونکہ کوئی چیز اگر تقدیر سے سبقت لے سکتی ہوتی تو وہ نظر ہوتی۔