سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

«الذين آمنوا وكانوا يتقون لهم البشرى في الحياة الدنيا وفي الآخرة» کی تفسیر
حدیث نمبر: 199
-" هي الرؤيا الصالحة يراها العبد أو ترى له. يعني (البشرى في الحياة الدنيا)".
ابوصالح کہتے ہیں: کہ میں سن رہا تھا، سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا گیا۔ انھوں نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں پوچھا، مجھ سے کسی نے دریافت نہیں کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا تھا: اس کے بارے میں تجھ سے پہلے مجھ سے کسی نے سوال نہیں کیا، اس سے مراد نیک خواب ہے، جو بندہ دیکھتا ہے یا اسے دکھایا جاتا ہے۔