سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

نابالغ بچوں کا اخروی انجام
حدیث نمبر: 203
-" سألت ربي اللاهين، فأعطانيهم. قلت: وما اللاهون؟ قال: ذراري البشر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے رب سے «لاهين» کا سوال کیا، اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ عطا کر دئیے۔ میں نے کہا: کہ «لاهين» سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انسانی بچے۔