سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

جادو کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 238
-" ليس منا من سحر (أو سحر له) أو تكهن أو تكهن له أو تطير أو تطير له".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے خود جادو کیا یا اس کے لئے جادو کیا گیا، یا جس نے کہانت کی یا اس کے لئے کہانت کی گئی یا جس نے بدفال لی یا جس کے لئے بدفال لی گئی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔