سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

مومن، مومن کا آئینہ ہے
حدیث نمبر: 273
-" المؤمن مرآة المؤمن والمؤمن أخو المؤمن يكف عليه ضيعته ويحوطه من ورائه".
سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہے اور مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، اس کے سامان کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا دفاع کرتا ہے۔