سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

باہمی بھائی چارے کے تقاضے .... مسلمان کی پردہ پوشی اور اس کی تکلیف دور کرنے کا اجر و ثواب
حدیث نمبر: 276
-" المسلم أخو المسلم لا يظلمه ولا يسلمه ومن كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته ومن فرج عن مسلم كربة فرج الله عنه كربة من كربات يوم القيامة ومن ستر مسلما ستره الله يوم القيامة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اس کو کسی کے حوالے کرتا ہے . جو مسلمان اپنے بھائی کی حاجت پوری کرتا ہے الله تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرتے ہیں، جو مسلمان اپنے بھائی کی کوئی پریشانی دور کر دیتا ہے، الله تعالیٰ اس کی قیامت کے دن کی کوئی پریشانی دور کریں گے اور جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرتا ہے، الله تعالیٰ روز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔