سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

درجہ بدرجہ افضل اعمال
حدیث نمبر: 280
- (لا تتَّهم الله تباركَ وتعالى في شيء قضى لك به).
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے نبی! کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا، اس کی تصدیق کرنا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس سے آسان عمل چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عفو و درگزر کرنا اور صبر کرنا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا ارادہ تو اس سے بھی آسان عمل کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تیرے بارے میں جو فیصلہ کر دے اس پر ناخوش نہ ہونا (بلکہ راضی ہو جانا)۔