سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی جنت کا انکار کرنے کے مترادف ہے
حدیث نمبر: 306
- (كل أمَّتي يدخلُ الجنة إلا مَنْ أبى. قالوا: ومَنْ يأبى؟! قال: من أطاعني دخلَ الجنةَ، ومن عصاني فقدْ أبى).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت (کے سارے افراد) جنت میں داخل ہوں گے، مگر وہ جس نے انکار کر دیا۔ صحابہ نے کہا: (بھلا) انکار کون کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے (دوسرے الفاظ میں جنت میں جانے سے) انکار کر دیا۔