سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي -- علم سنت اور حدیث نبوی

حدیث نبوی حجت ہے
حدیث نمبر: 316
- (قدِ اختلفتُم وأنا بين أظهُركم، وأنتُم بعدِي أشدُ اختلافاً).
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد کے لئے لفظ دخان چھپایا، پھر اس سے اس کے بارے میں سوال کیا۔ اس نے لفظ دخ کہہ کر جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذلیل ہو جا، تو ہرگز اپنے درجے (اور حیثیت) سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جب وہ چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اس نے کیا جواب دیا تھا؟ بعض نے کہا: اس نے لفظ دخ کہا:، جبکہ بعض نے کہا: کہ اس نے لفظ زخ کہا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میری موجودگی میں اختلاف میں پڑ گئے ہو اور میرے بعد بہت زیادہ اختلاف کرنے والے ہو گے۔