سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي -- علم سنت اور حدیث نبوی

وہ مجرم ہے جس کے سوال کی وجہ سے کوئی حلال چیز حرام ہو جائے
حدیث نمبر: 328
- (إنّ أعظم المسلمين [في المسلمين] جُرماً: من سأل عن شيءٍ لم يُحرَّم [ونقر عنه] ؛ فحُرِّم [على الناس] مِن أجلِ مسألتِه).
عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں میں سب سے بڑا مجرم وہ ہے، جس نے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا، جو حرام نہیں تھی، لیکن اس نے اس کے بارے میں اتنی چھان بین کی کہ اس کے سوال کی وجہ سے اسے لوگوں پر حرام قرار دیا گیا۔