سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي -- علم سنت اور حدیث نبوی

بنو اسرائیل کی ہلاکت کا سبب، علم نافع اور فقہ فی الدین کو ترک کر کے حکایتوں اور قصوں کا اہتمام نہ کیا جائے
حدیث نمبر: 335
-" إن بني إسرائيل لما هلكوا قصوا".
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بنو اسرائیل ہلاک ہوئے تو انہوں نے قصہ گوئی شروع کر دی۔