سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي -- علم سنت اور حدیث نبوی

عبادات میں میانہ روی کو ترجیح دی جائے
حدیث نمبر: 348
-" أيها الناس عليكم بالقصد، عليكم بالقصد، فإن الله لا يمل حتى تملوا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے، وہ ایک چٹان پر کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی ایک طرف چلے گئے، وہاں کچھ دیر ٹھہرے اور پھر واپس آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو اسی حالت میں نماز پڑھتے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ جمع کیے اور فرمایا: لوگو! میانہ روی کو ختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک نہیں اکتاتا، جب تک تم نہیں اکتا جاتے۔