سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي -- علم سنت اور حدیث نبوی

ہجرت اور جہاد کے بغیر بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت ممکن ہے، لیکن . . .
حدیث نمبر: 356
- (حيثما كنتُم، فأحسنتُم عبادة الله؛ فأبشروا بالجنة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دیہاتی لوگوں کی ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اہل قرآن کا خیال ہے کہ جب تک ہجرت اور راہ خدا میں جہاد نہ کیا جائے، اس وقت تک کوئی عمل فائدہ نہیں دیتا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہوئے، اگر اچھے انداز میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہے، تو جنت کی وجہ سے خوش ہو جاؤ۔