سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي -- علم سنت اور حدیث نبوی

فقاہت فی الدین کن لوگوں کی صفت ہے؟
حدیث نمبر: 362
-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کرتے ہیں۔