سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

مسواک کی اہمیت
حدیث نمبر: 395
- (لولا أن أشُقَّ على أمتي؛ لَفَرَضْتُ على أمتي السِّوَاكَ كما فَرَضْتُ عليهم الوضوءَ).
عبد الرحمن بن ابی لیلی کسی صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو ان پر مسواک کو یوں فرض قرار دیتا، جیسے وضو کو لازم کیا ہے۔